{AF}22
اکتوبر باغ میں سراج الحق کا استقبال اور جلسہ عام نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزاد میں سنگ میل ثابت ہوگا،محمود الحسن چودھری{/AF}
باغ کے عوام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر قومی قائد کا استقبال کریں،جماعت اسلامی نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی کا مشن انبیاء کا مشن ہے،باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے،نظام تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں سکتے،نرنید مودی کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قومی یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر محمودالحسن چودھری نے کہاہے کہ 22اکتوبر باغ کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی استقبال کشمیر ی راویات کو منہ بولتا ثبوت ہوگا،سراج الحق کا باغ میں جلسہ عام آزاد کشمیرکی سیاسی تاریخ اور تحریک آزاد ی کشمیرمیں نئی روح پھونک دے گا،ان خیالات کااظہار انھوں نے باغ کے حوالے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور اس کے متعصب وزیر اعظم نریندمودی کے عزائم کا خاک میں ملانے کے لیے سراج الحق کااعلان پوری قوم کو حوصلہ اور آزادی کا پیغام دے گا،انھوں نے کہاکہ سراج الحق کے دادا باغ میں شہید ہوئے تھے اسی عزم کا اعادہ کیا جائے گا،جماعت اسلامی نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی کا مشن انبیاء کا مشن ہے،باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے،نظام تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں سکتے،نرنید مودی کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قومی یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا