اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلا می آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طورپر قراداد پاس کی گئی جس میں لکھا گیاہے کہ حماس کے سر براہ اسماعیل ھنیہ کی تہرا ن میں شہادت اسرائیل کی بدترین دہشت گردی ہے،جماعت اسلامی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کررہاہے جنگی جرائم کے ارتکاب پر عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ اپنی قراردادیں پاس کرچکے ہیں،عالمی عدالت نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو دہشت گردقرار دے چکی ہے،اسرائیل 50ہزار فلسطینیو ں کو شہید کرچکاہے،تمام ہسپتال، سکول اور کالجز اور جامعات تباہ کرچکاہے،جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران کا یہ اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ او آئی سی کا سربراہی اجلاس طلب کرکے اسرائیل کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،او آئی سی کے قیام کا مقصد ہی قبلہ اول کی آزادی تھا مگر آج قبلہ اول اور پوری فلسطینی کو ختم کیاجارہاہے،یہی وقت ہے کہ تمام اسلامی ممالک اپنی اپنی فوج کو فلسطین بھجیں اور فلسطین اور قبلہ اول کو آزاد کرائیں،اسلامی ممالک کے حکمران اس موقع پر خا موش نہ رہیں بلکہ آگے بڑھ کر کردار ادا کریں،اسرائیل اور ہندوستان لاتوں کے بھوت ہیں یہ باتوں سے ماننے والے نہیں ہیں،اجلاس میں فلسطینیوں کی تاریخی قربانیوں کی تحسسین کی گئی اور پوری کشمیری قوم کی طرف سے اظہار تعزیت کیا گیا اور یہ یقین دھانی کرائی گئی کہ اہل کشمیرفلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔