{AF}
جماعت سلامی آزاد جموں وکشمیرکے19تنظیمی امراء اضلاع کے انتخابات کے نتائچ کا اعلان کردیا گیا{/AF}
باغ سے عثمان انور،پونچھ سے سردار عبداحلیم خان مظفرآباد سے نذیر حسین شاہ،بھمبر سے امجد یوسف ،میرپور سے مولانا عتیق ،کوٹلی سے عبدالحمید چوھدری،سدھنوتی سے سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،ہٹیاں سے پروفیسرشوکت امیر ضلع منتخب راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنر ل اور ناظم انتخاب محمود الحسن چودھری نے انتخابی نتائچ اعلان کیا،ترجمان راجہ ذاکرخان کے مطابق محمود الحسن چودھری نے اعلان کیا کہ کل تنظیمی اضلاع 19 تھے جن میں 920افرادکو بلیٹ پیپر ز جاری کیے گئے ،ان تنظیمی اضلاع میں آزاد کشمیرگلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے اضلاع شامل ہیں،بلیٹ پیپرز اراکین جنرل کونسل کو جاری ہوئے اپنے سوا کسی بھی رکن جنرل کونسل کو ووٹ دیا جاسکتاتھا،اراکین جنرل کونسل نے نیلم سے ممتاز حسین پائر،مظفرآباد سے نذیر حسین شاہ،ہیٹاں سے پروفیسرشوکت ،باغ سے عثمان انور،پونچھ سے سردار عبدالحلیم خان،سدھنوتی سے ارشدندیم ایڈووکیٹ،کوٹلی سے عبدالحمید چوھدری ،میرپور سے مولاناعیتق ،بھمبر سے امجد یوسف،راولینڈی سے واجد اقبال،اسلام آباد راجہ فاضل ،لاہور سے مقصودطاہر،گجرانوالہ سے سردار ریاض امیر ضلع منتخب ہوئے ہیں۔