Dr Muhammad Mushtaq Khan

حافظ نعیم الرحمان کا باب الجہاد مظفرآباد آمد پر فقیدالمثال استقبال کریں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ 2 فروری کو حافظ نعیم الرحمان کا باب الجہاد مظفرآباد آمد پر فقیدالمثال استقبال کریں گے۔2فروری کا کشمیر مارچ تحریک آزادی کشمیر کے لیے نئے سنگ میل نصب کرے گا۔مودی نے 1 کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ان خیالات اظہار انھوں نے 2 فروری کے کشمیر مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ مودی کے مظالم بڑھ گئے ہیں بیس کیمپ کے عوام اور لاکھوں کشمیری مہاجرین نام نہاد سیز فائر لائن پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد پر مجبور ہوں گے۔ خطے میں ایٹمی جنگ کا ذمہ دار مودی ہو گا جو مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرارداد لاکر ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا اب انحراف کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے انھوں نے کہا کہ مغرب  بلیوں اور درختوں کی حفاظت کے لیے کام کررہا ہے مگر ان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر