اسلام آباد:جماعت اسلامی پاکستان کے امیرانجینئر حافظ نعیم الرحمان آج آزاد کشمیرمیں ہندوستانی جارحیت سے متاثر ہونے والے سیزفائرلائن کے علاقوں کا دورہ کریں گے،ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحما ن ہجیرہ،عباسپور جائیں گے وہاں ہندوستانی جارحیت سے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کریں گے،پاک فوج کی عظیم فتح پر سیز فائرلائن پر موجود فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،زخمیوں عیادت اوردیگر متاثرین سے بھی ملاقاتیں کریں گے،۔امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان اپنی ٹیم کے سمیت ہمراہ ہوں گے۔