{AF}
OICمردہ لاش،اسلامی ممالک کے سربراہان فوری اجلاس بلا کراپنی حکمت عملی واضح کریں،محمود الحسن چودھری{/AF}
نہتے اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت امن کے داعیوں کی خاموشی پوری دنیا کے لیے سوالیہ نشان ہے،فلسطین اور مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا دہرا معیار اسلام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے،مسلم امہ کو یک جان اور یک زبان ہو کر اسرائیلی و بھارتی جارحیت کی مذمت کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کرنا ہو گا،قرآن مجید سے اپنا رشتہ مضبوط کرنا ہو گا بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکالنا جماعت اسلامی کا مشن ہے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ نہتے اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت امن کے داعیوں کی خاموشی پوری دنیا کے لیے سوالیہ نشان ہے،فلسطین اور مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا دہرا معیار اسلام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے،مسلم امہ کو یک جان اور یک زبان ہو کر اسرائیلی و بھارتی جارحیت کی مذمت کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کرنا ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اقوام متحدہ اور عالمی امن کے ٹھیکیدروں کو کیوں نظر نہیں آتی،انہوں نے کہا کہ OICکا قیام ہی مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے اور امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کے لیے کیا گیا تھا مگر OICمردہ لاش ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان کو اجلاس بلا کر مسئلے کی سنگینی کا نوٹس لینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے فلسطین کا مسئلہ اور کشمیر کا مسئلہ ہمارے اپنے مسائل ہیں حکومت پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان قومی اسمبلی میں اس پرقرار داد لائیں،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ رمضان المبار ک میں اپنی دعاؤں میں اپنے مظلوم بھائیوں کو یاد رکھنا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارے اوپر فرض ہے،قرآن آج گھر مسجد اور ہر جگہ پڑھا جارہا ہے مگر اس کا جو پیغام ہے اس پر عمل نہیں کیا جا رہا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن مجید سے اپنا رشتہ مضبوط کرنا ہو گا بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکالنا جماعت اسلامی کا مشن ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان اس ماہ مقد میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک دین کی دعوت پہنچائیں اور نظام کی تبدیلی اور عوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کریں۔