Dr Muhammad Mushtaq khan jamaat e islami ajk

وادی نیلم کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اضافہ بجٹ مختص کرے :ڈاکٹرمحمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ وادی نیلم کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اضافہ بجٹ مختص کرے،شدید برف باری کے موسم میں حکومت مریضوں اور سامان لانے لے جانے کے لکے ہیلی کی سہولت فراہم کرے،صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں سرینگر کے عوام کی قربانیوں کے برابر ہیں،جماعت اسلامی اپنی  بساط میں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے عوام آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جماعت اسلامی عوام کے بنیادی مسائل پانچ برسوں میں حل کردیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع نیلم لوئر کے زیراہتمام نیلم کے مسائل اور ان کا حل  کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیرراجہ جہانگیر خان قائمقام امیر ضلع لوئر نیلم ساجد حسین،سیکرٹری ضلع راجہ امتیاز،سابق ناظم کشمیر شیخ عمر نذیر،راجہ آصف عدنان،رفیع اللہ صدیقی،عطاء الرحما ن چوہان سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اللہ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہمارے سارے مسائل کاحل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمرہے قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے،انھوں نے کہاکہ جما عت اسلامی باطل نظام اورنااہل قیادت کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ہر سطح کے کارکن گھر گھر جائیں  اور عوام کو جماعت اسلامی میں شامل کرائیں رائے عامہ منظم کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر