{AF}
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب کی زیر صدارت تحریک کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ جارج گیلوے کی قیادت میں 29ستمبر کو برطانیہ سے سری نگر تک جانے والے کانوائے کی بھرپور حمایت اور تعاون کا اظہار کیا گیا ہے{/AF}
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب کی زیر صدارت تحریک کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ جارج گیلوے کی قیادت میں 29ستمبر کو برطانیہ سے سری نگر تک جانے والے کانوائے کی بھرپور حمایت اور تعاون کا اظہار کیا گیا ہے
برمنگھم ( پ ر ) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب کی زیر صدارت تحریک کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ جارج گیلوے کی قیادت میں 29ستمبر کو برطانیہ سے سری نگر تک جانے والے کانوائے کی بھرپور حمایت اور تعاون کا اظہار کیا گیا ہے ۔ یہ کانوائے سیاسی اور سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی جدوجہد حق خود ارادیت اور وسیع پیمانے پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد دے گا ۔دنیا کو مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے توجہ مبذول کرانا اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی خطے میں مفادات کی عالمی جنگ کے خطرات کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ 29ستمبر کو سری نگر جانے والے کانوائے کی کشمیریوں کو بھر پور حمایت کرنی چاہیے تمام کشمیری جماعتیں اس کانوائے میں شرکت کر کے دنیا کو پیغام دیں کہ کشمیر کا پر امن اور دیر پا حل ہی خطے کی امن کی ضمانت ہے۔ بھارت پر جب تک عالمی دباؤ نہیں بڑھے گا بھارت صحیح معنوں میں مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوگا ۔ بھارت نے امن اور مذاکرات کے نام پر ہمیشہ کشمیریوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں افضل گورو کی شہادت کے بعد حالات انتہائی سنگین صورت حال اختیار کر چکے ہیں ۔کشمیریوں کی نسل کے اندر بھارت کے خلاف شدید رد عمل پایا جاتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی جیل میں پاکستانی قیدی کو تشدد کا نشانہ بنانا اور پھر شدید زخمی کرنا بھارت نے سر بجیت سنگھ کا انتقام لیا ہے ۔جبکہ پاکستان کو سر بجیت سنگھ کی لاش کو بھارت کے حوالے کرنے پر مقبول بٹ اور افضل گورو کے جسد خاکی کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے کہاکہ بھارت نے انسانی حقوق کی پامالیوں میں جس طرح اضافہ کیا ہے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ‘شبیر احمد شاہ ‘یاسین ملک کے خلاف جبری اقدامات کیے ہیں اس سے بھارت کے اصل روپ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے کہ سید علی گیلانی کو جمعہ کی نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ بھارت نے نام نہاد جمہوریت کے روپ میں کشمیریوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے اور 29ستمبر کا کانوائے بھارت کی بربریت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ تحریک کشمیربرطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا کہ جارج گیلوے نے ہمیشہ مظلوم اور محکوم عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔ سڑک کے راستے برطانیہ سے سری نگر کا کانوائے اور تقریباً ایک ماہ کا سفر کے دوران کشمیری اس کانوائے میں شرکت کر یں اور اپنا بھر پور تعاون پیش کریں اور برطانیہ کی دیگر جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ کو بھی توجہ دلانی چاہیے کہ وہ اس قافلے میں شامل ہوں ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ توصیف کیانی نے کہا کہ پاکستان میں گیارہ مئی کو ہونے والے الیکشن کے بعد پاکستان کی کشمیر پالیسی کو نئے سرے سے مرتب کرنے میں مدد ملے گی ۔ بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کے فیصلے کو واپس لینے اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی کہ مذاکرات کا ایجنڈا صرف کشمیر پر ہونا چاہیے اور کشمیریوں کی اس میں شمولیت کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ تحریک کشمیر برطانیہ مڈ لینڈ زون کے صدر چوہدری طاہر محمود نے کہاکہ بھارتی حکمرانوں کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں۔ افضل گورو کو پھانسی دے کر بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد اور بھارت کے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے اور اس کا تحریک آزادی کو فائدہ ہوا ہے ۔ نارتھ زون کے صدر ملک رفیق طاہر نے کہا کہ سید علی گیلانی نے پرویز مشرف کے دور میں کشمیر پالیسی کے خلاف استقامت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو تحریک آزادی کو شدید نقصان پہنچتا۔ اجلاس میں 29مئی کو یورپین پارلیمنٹ میں منعقدہونے والی کشمیر کانفرنس میں بھر پور شرکت اور تعاون کا اظہار کیاگیا اور تحریک کشمیر برطانیہ کی مرکزی قیادت اور رہنما اس کاز میں بھر پور شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں 29جون کو سٹاپ دی وار کولیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کشمیر کانفرنس کی بھرپور حمایت کی گئی اجلاس میں گیارہ مئی کو پاسکتان میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے پاکستان میں آباد کشمیریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ایسی جماعتوں اور قیادت کو ووٹ دیں جس کا تحریک آزادی کشمیر میں کلیدی کردار ہو اور مسئلہ کشمیر پر کمٹمنٹ دکھاتی ہو ۔