آزاد کشمیر میں میرٹ قائم کیا جائے اور اہل افراد کو روزگار فراہم کیا جائے راجہ فاضل تبسم

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkآزاد کشمیر میں میرٹ قائم کیا جائے اور اہل افراد کو روزگار فراہم کیا جائے راجہ فاضل تبسم{/AF}

آزاد کشمیر میں میرٹ قائم کیا جائے اور اہل افراد کو روزگار فراہم کیا جائے راجہ فاضل تبسم
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد حلقہ جموں کا ایک اجلاس سیکٹر G-8 میں منعقد ہوا۔ جس میں امیرجماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ضلع اسلام آباد راجہ فاضل تبسم نے اپنے خطاب میں آزاد کشمیر میں میرٹ کی پامالی کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں میرٹ قائم کیا جائے اور اہل افراد کو روزگار فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی گئی اور حریت قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں تازہ صورت حال اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنا انتہائی تشویش ناک اقدام ہے۔ حکومت پاکستان اپنی واضع پالیسی مرتب کرے اور نوجوانوں کو بھارتی عزائم سے اگاہ کیا جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری ضلع محمد یٰسین خان نے کہا کہ جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا جماعت اسلامی نے ہمیشہ نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ۔ آج پوری کشمیر ی قوم تکمیل پاکستان کے لیے ہر طرح سے تیار ہے، اور ہم ہندو بنئیے کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم مظالم کا جواب طاقت کے ذریعے دینے کے لیے تیار ہیں۔اجلاس سے قائمقام امیر حلقہ راجہ ندیم صباء اور سیکریٹری حلقہ الطاف انجم نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر