{AF}
مہدی شاہ کا کابینہ GBاور کونسل کے ممبران کے ہمراہ رشتوں کی بحالی کے لیے مظفرآباد تشریف لانا خوش آئند ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
دونوں حکومتیں رشتوں کو مضبوط بنائیں اس سے قبل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ملنے کا واحد ذریعہ تھا،اب کلچرل فورم اچھی پیش رفت ہے،کلچرل فورل کا اگلا اجلاس گلگت میں ہو گا ،گورنر جنرل مہدی شاہ میزبانی کریں گے،آزاد کشمیر کی حکومت اور تمام قائدین شریک ہوں گے،ہماری ثقافت جہاد ہے،اخوت ہے ،بہادری ہے دینی اقدار ہیں اتحاد اور یکجہتی ہیں،اسی لیے میں نے سرپرست اعلیٰ کی ذمہ داری قبول کی ہے،دونوں حکومتیں روڈز اور ٹنل کے ذریعے دونوں خطوں کو ملائیں،نیلم شونٹر اور استور کے ذریعے ملایا جائے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مہدی شاہ کا اپنی پوری کابینہGBاور کونسل کے ممبران کے ہمراہ مظفرآباد تشریف لانا خوش آئند ہے،اس سے رشتوں کی بحالی میں مدد ملے گی،دونوں حکومتیں باہم روابط بڑھائیں تا کہ دوریاں کم ہوں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کلچرل فورم کے سرپرست اعلیٰ بننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہماری مشرکہ ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،اس ثقافت کی بنیاد دین ہے،جہاد ہماری ثقافت ہے،اخوت،بہادری ،دینی اقدار اور اتحاد اور یکجہتی ہماری ثقافت ہے اسی وجہ سے میں نے یہ ذمہ داری قبول کی ہے اس کشمیر کلچرل بورڈ کے گورنر جنرل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بنائے گے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اب یہ فیصلہ ہوا ہے کہ کشمیر کلچرل بورڈ کا اگلا اجلاس گلگت بلتستان میں ہو گا،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بحثیت گورنر جنرل فورم میزبانی کریں گے،اس اجلاس میں آزاد کشمیر کی حکومت اپوزیشن تمام سیاسی مذہبی اور سماجی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اس سے قبل دونوں خطوں کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ جماعت اسلامی تھی مگر اب یہ کشمیر کلچرل بورڈ بھی رابطے کا کام دے گا انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ہے کہ دونوں خطوں کے درمیاں دوریوں کو کم کیا جائے،انہوں نے کہا کہ دونوں خطوں کو جہاد کے ذریعے آزاد کروایا گیا ہے،اور بقیہ کشمیر کی آزادی جہاد کے ذریعے جاری ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی دونوں حکومتیں مل کر آزاد خطوں کو باہم آئینی طور پر مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے تا کہ بقیہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دونوں خطوں کو زمینی راستے سے بھی ملائے،نیلم شونٹر اور استور کے راستے کو جلد مکمل کیا جائے اور ٹنل کے ذریعے رابطے بڑھائیں جائیں۔