Dr Muhammad Mushtaq Khan

اسلام آباد میں بیٹھے حکمران چلاس کے عوام کے مطالبات پورے کریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران چلاس کے عوام کے مطالبات پورے کریں،گلگت بلتستان حکومت بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے،دیامر ڈیم کے مسائل سمیت دیگر مسائل حل کرنا گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں حکمرانوں کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی،جماعت اسلامی چلاس کے عوام کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاہے کہ دیامر ڈیم کے منصوبے میں ایک سے 16سکیل تک کے تمام ملازمین کو لوکل بھرتی کیاجائے یہ ان کا حق ہے،دیامرڈیم کی رائلٹی بھی گلگت بلتستان کو دی جائے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیاجائے،انھوں نے کہاکہ حکمران جب عوام کے اہم  مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتے جس سے مسائل جنم لیتے ہیں،یہ احساس خطہ ہے اس کی حساسیت کو پیش نظر رکھا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر