حکومت پاکستان متاثرین زلزلہ کے 55 ارب روپے واپس کرے توآزاد کشمیرکے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحکومت پاکستان متاثرین زلزلہ کے 55 ارب روپے واپس کرے توآزاد کشمیرکے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ {/AF}

متاثرین زلزلہ کے علاقوں میں 2ہزار سکول چھتوں کے بغیر ہیں اورایک لاکھ طلبہ کھلے آسمان تلے شدید گرمی اور شدید سردی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،تعمیر نو کے سارے منصوے درے کے درے پڑے ہوئے ہیں،سابق حکومت نے یہ رقم واپس لی تھی ،کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے متاثرین زلزلہ کی امداد کو بھی نہ بخشا اور سارے پیسے ہضم کر لیے آ ج تک متاثرین مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں،حکومت پاکستان آزاد کشمیرکولوڈ شڈنگ سے مسثنیٰ قرار دے،طویل لوڈ شڈنگ نے عوام کے کاروبار اور بچوں کے تعلیم حصول کو ناممکن بنا دیاہے مظفرا ٓباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر وآل پارٹیز کانفرنس مظفر آباد کے چیئرمین شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت پاکستان پاکستان اور میا ں نوازشریف متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کروانے میں اپنا کردار ادا کریں سابق حکومت نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے آنے والی امداد میں سے 55ارب روپے واپس لے لیے تھے جو تاحال واپس نہیں کیے جس کی وجہ سے متاثرین زلزلہ کے علاقوں میں 2ہزار سکول ،کئی ہسپتال ،سڑکیں اور ماڈل شہر تعمیر نہ ہوسکے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ متاثرین زلزلہ کے علاقوں میں 2ہزار سکول چھتوں کے بغیر ہیں اورایک لاکھ طلبہ کھلے آسمان تلے شدید گرمی اور شدید سردی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،تعمیر نو کے سارے منصوے درے کے درے پڑے ہوئے ہیں، ، انھوں نے کہاکہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے متاثرین زلزلہ کی امداد کو بھی نہ بخشا اور سارے پیسے ہضم کر لیے آ ج تک متاثرین مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں، انھوں نے کہاکہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اتنی بڑی رقم آئی اور وہ کہان کئی ،انھوں نے حکومت پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیرکولوڈ شڈنگ سے مسثنیٰ قرار دے،طویل لوڈ شڈنگ نے عوام کے کاروبار اور بچوں کے تعلیم حصول کو ناممکن بنا دیاہے،انھوں نے کہاکہ یہ کتنی بدقسمتی ہے کہ آزاد کشمیر سے 1500ومیگاوٹ بجلی پیداکرکے پورے ملک کو فراہم کی جاتی ہے اور پورے آزاد خطے کو صرف تین سومیگاوٹ بجلی کی ضرورت ہے اور وہ بھی نہیں دی جارہی ہے ،انھوں نے کہاکہ اس خطے سے مزید بجلی پیداکرنے کے لیے پروجیکٹس پر کام جاری ہے مگر یہاں کے عوام کے لیے کچھ نہیں دیا جارہاہے،یہاں کے عوام کی ضرورت پوری کی جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر