Dr Muhammad Mushtaq Khan

رمضان المبارک میں اللہ کے قرب کے حصول کے ساتھ ساتھ اللہ کیے دیے ہوئے نظام کے قیام اور غلبے کی جدوجہد تیز کی جائے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جہلم ویلی،چناری:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کے قرب کے حصول کے ساتھ ساتھ اللہ کیے دیے ہوئے نظام کے قیام اور غلبے کی جدوجہد تیز کی جائے،جماعت اسلامی مخلوق خدا کو دنیا اور آخرت کی بھلائی کی دعوت دیتی ہے،جماعت اسلامی کی دعوت نئی دعوت نہیں ہے یہ انبیاء کی دعوت ہے،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردارہے،موروثی قیادت اور مفاد پرست ٹولہ اللہ کے دین کے قیام میں رکاوٹ ہے،موجود قیادت کو مفاد باطل اور فرسوددہ نظام ہی کے تحفظ میں ہے،کشمیرکی آزادی اورنظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے چناری میں افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ پوری قوم جب تک جماعت اسلامی کا ساتھ نہیں دیتی اس وقت تک نہ کشمیرآزادہوگا اورنہ ہی اللہ کانظام غالب ہوگا چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی جماعت اسلامی ظلم پر مبنی نظام تبدیل کرنا چاہتی ہے اور ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس میں عوام کو عدل ملے میرٹ پر کام ہوں کوئی کسی کو تنگ نہ کرسکے ظلم کرنے والے کا احتساب ہو،غریب کے بچے کو بھی سرکاری نوکری ملے،عدالتیں انصاف کریں تھانے اور کچہریاں خوف کا نشان نہ ہوں بلکہ امن کے گہوارے ہوں۔عوام نے 77برسوں سے ان سب کو دیکھ لیاہے اب عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جماعت اسلامی عوام کی تقدیر بدل دے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر