مظفرآباد:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشاق خان نے بنو قابل پروگرام کے اعلان کے ساتھ سائلین کے مسائل حل کرانے کے لیے ریٹائرڈ ڈی آئی جی شیخ طاہر قیوم،سید سلیم شاہ چیئرمین اور خالد زیدی پر مشتمل پبلک ایڈکمیٹی قائم کردی،گرین ویلی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزادلاکھوں نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورس کرائیں گے سائبر یکلز سیکھائیں گے تاکہ نوجوان باعزت روزگار کے قابل بن سکیں،سائلین کے مسائل حل کرانے کے لیے ریٹائرڈ ڈی آئی جی شیخ طاہر قیوم کی پرستی میں پبلک ایڈکمیٹی قائم کردی ہے،مظفرآباد دارلحکومت ہے یہاں ہر ضلع کے سائلین آتے ہیں ان کے مختلف دفاتر میں مسائل ہوتے ہیں جو فوری حل کاتقاضا کرتے میں مگر سفارش نہ ہونے کی وجہ سے اس کے مسئلہ حل نہیں ہوتا طرح اگر کسی فرو کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ جماعت اسلامی سے رابطہ کرے جماعت اسلامی کی پبلک ایڈکمیٹی اس کامسئلہ حل کرائے گی،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ میں پوچھتاہوں کہ نیلم جہلم ہائیڈرل پروجیکٹ کے دوران مظفرآباد کے ماحول کو بچانے کے لیے جو جھلیں بننی تھیں وہ کہاں ہیں اس کو کون ذمہ دار ہے،لوہار گلی ٹینل پر کام ابھی تک کیوں شروع نہیں ہوا،سی پیک کے منصوبے کیوں سست روی کا شکار ہیں،مظفرآباد جو ریاست کا چہرہ ہے اس کے رہنے والوں کے لیے پینے کاصاف پانی تک میسر نہیں شہر کی صفائی کو کوئی بندوبست نہیں ہے،تھانے کچہریوں میں عوام رل رہے ہیں،ہستپالوں میں مریض پریشا ن ہیں،جماعت اسلامی نے عوام کو سکھی کرنے کے لیے پبلک ایڈ کیٹیاں قائم کیں،جماعت اسلامی قانون اور آئین کے دائرے کے اندر رہتے ہیں سائلیں کے مسائل حل کرائے گی،انھوں نے کہاکہ حکومت ہر شعبہ زندگی میں اپنا فوکل پرسن مقرر کرے پبلک ایڈ کمیٹی کے ممبران سے مل کر مسائل حل کرائیں گے،اس سے آزاد خطے کے اندر اضطراب ختم ہوگا۔