Dr Muhammad Mushtaq Khan

وزیر اعظم پاکستان میاں شہاز شریف مسئلہ کشمیربارے خصوصی ایلچی کا تقررکریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہاز شریف مسئلہ کشمیربارے خصوصی ایلچی کا تقررکریں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر کی حیثیت سے استفادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر لاتے ہوئے اس پر عمل درآمدکرائیں،حکومت پاکستان جس طرح آز اد کشمیراور گلگت بلتستان کے بجت خسارے کو پور ا کرتی ہے اسی طرح تحریک آزادی کشمیر کے حوال سے آنے والی کمی کو پورا کرنے کیے خصوصی اقدامات کرے،وزیر اعظم آزاد کشمیرمشیر برائے رائے شماری کا تقررکریں،مودی کو شکست ہوچکی ہے مقبوضہ میں فوج میں اضافہ کرنا اور سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا شکست کی علامت ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے قائدین حریت کانفرنس کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود ساغر،رفیق ڈار،مشتا ق خان،شیخ متین سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی،افطار ڈنر میں نائب امراء نورالباری،راجہ فاضل تبسم سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان امیر ضلع اسلام آباد عطالرحمان چوہان  نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ مودی سرکا رنے مقبوضہ کشمیرمیں عوامی ایکشن کمیٹی،اور اتحاد المسلموں پر پابند ی لگا کر غیر جموری غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدام کیا ہے کشمیراس کو تسلیم نپہیں کرتے،،مودی کی بھول ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو دباکر آزادی کے جذبے کو کچل دے گا،پاکستان میں ہونے والی تخریب کاری میں ہندوستان ملوث ہے،ہندوستان اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پوری ملت کے خلاف ہے،کشمیریوں اور فلسطینیوں کو آزاددہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے پہلے جماعت اسلامی پرپابندی لگا کرپوری قیادت کو جیل میں دھکیل دیااو رسارے اثاثہ منجمند کرلیے اور آب مزید دو اور جماعتوں پرپابندی لگادی ہندوستان کے ان غیرجمہوری ہتھکنڈوں کادنیانوٹس لے،عالمی اوراسلامی برادری کی ذمہ داری ہے وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کاحق دلائے،ہندوستان اوراسرائیل دنیاکے امن کو تباہ کرنے کے ذمہ دارہیں اور حالات کو جس طرف لے کر جارہے ہیں وہ ایٹمی جنگ ہے ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا کے کروڑ وں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر