مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی کشمیرہندوستان کے تسلط سے آزاد ہوگا،نریندرمودی کے متعصبانہ اور ظالمانہ اقدامات خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،دنیا نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کررکھاہے،حکومت مہاجرین کے مسائل حل کرے جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق مہاجرین کی خدمت کررہی ہے اور کرتی رہے گی،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے امبور مہاجرکیمپ میں افطاری ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین خطاب کررہے ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ دنیامسئلہ کشمیراور فلسطین کو حل نہیں کرائے گی تو امن کے لیے ترستی رہے گی،کشمیراور فلسطین ایسے دیرینہ مسائل جن کو حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے،لاکھوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کاخون اقوام متحدہ کے سر ہے،مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہندوستان کی تمام چالبازیاں ناکام ہوں گی،استعمار ی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے،جماعت اسلامی آزاد کشمیراپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کی یقین دلاتی ہے کہ صبح آزادی تک شانہ بشانہ رہے گی۔