Dr Muhammad Mushtaq Khan

دارالحکومت سمیت پورا آزادکشمیر مسائل کی آماج گاہ بن چکا ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاہے کہ اقتدار کے کیک پر جمع پارٹیوں کی عوا م کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں،ریاست کا دارلحکومت مظفرآباد سمیت پورا کشمیر مسائل کی آماج گاہ بناہواہے،بجٹ میں عوام کوریلیف اور سہولت دینے کا کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے،45لاکھ کی آبادی میں صحت کے لیے سالانہ 6ارب کا بجٹ رکھا گیا اس میں سے اگر ڈاکٹرز،عملے کی تنخواہیں اوردیگر اخراجات نگالیں تو ماہانہ فی شہری چند روپے بننے ہیں جن سے ڈسپرین کی ایک گولی بھی نہیں ملتی،مراعات یافتہ طبقہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیارنہیں ہے،جماعت اسلامی ریاست میں سیاست کوسرمائے اور عصبیت کی بھینٹ کسی صورت نہیں چڑنے دے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے نو منتخب امیر ضلع راجہ آفتاب احمد خان کی حلف کی تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر شیخ عقیل الرحمان اور امیر ضلع راجہ آفتاب احمد خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن پوری یکسوئی کے ساتھ عوام کے پاس جائیں ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دعوت پہنچائیں،موثرافراد کو جماعت میں شامل کرائیں نوجوانو ن کو اپنے ساتھ ملائیں،نوجوانوں کے لیے جماعت اسلامی کے پاس شاندا ر لائحہ عمل موجو دہے بنوقابل پروگرام کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند باکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،ہر حلقے میں دس ہزار نوجوانوں کو شامل کریں گے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر