نکیال،کھوئی رٹہ:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کشمیر ی صبح آزادی تک حالت جنگ میں ہیں،پاک فوج نے ہندوستان کو عبرت ناک شکست دے دی ہے سفارتی محاذ پر بھی شکست دینے کی ضرورت ہے،کشمیریوں کامقد س لہورنگ لائے گا پانچ لاکھ کشمیری شہداء خون کشمیرکی آزادی اور ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوا ن بنے گا،مودی سے کشمیریوں کی پاک خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ سیزفائرلائن پر بھارتی جارحیت سے شہید وں کے لواحقین،متاثرین اور زخمیوں سے ملاقاتیں کین نقصانات کا جائزہ لیا،اس موقع پر سیکرٹیری جنرل راجہ جہانگیر خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حبیب الرحمان آفاقی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان،امیرضلع اپر کوٹلی چیئرمین یونین کونسل راجہ مشتاق نواز،سیکرٹری ضلع شفیق،انور خان افتخار بٹ ملک اسلم،چوھدری عارف،چوھدری بوستان سمیت دیگر قائدین ہمراہ تھے متاثرین کو یقین دلایاکہ جماعت اسلامی اور اس کے اداروں کے ہزاروں رضاکار آپ کی خدمت کے لیے تیار ہیں،دورے کے دوران میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ سیز فائر پر بسنے والے ہمارے بہادر عوام جذبے میں ہیں پاک کی فتح پر خوش ہیں،انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیرشہری دفاع کے محکمے کو فعال اور متحرک کرے جماعت اسلامی کے رضاکار خدمات کے لیے تیار ہیں،حکومت سیز فائرلائن پر بسنے والوں کے لیے بنکرز تعمیرکرے تاکہ جنگی صور ت حال میں عوام کو محفوظ کیاجاسکے،انھوں نے عسکری تریبت کے لیے این سی سی دوبارہ جالجز اور جامعات میں شروع کی جائے،ویلج ڈیفنس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں،شہری دفاع کے محکمے کے ذریعے سلف ڈیفنس کی تربیت دی جائے،سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے لیے اسلحہ کا لائنس آسان کردیاجائے تاکہ جنگی حالات میں یہ لوگ اپنے آپ کو بچاسکیں،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا ہم حالت جنگ میں رہیں گے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستان میں کھلی دہشت گردی کردرہاہے ہندوستان میں آر ایس ایس کے مراکز نہ صرف ہندوستان کے اندر دہشت گردی پھیلارہے ہیں بلکہ سرکاری سرپرستی میں ہندوستان سے باہر خاص کر پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کرارہے ہیں،آر ایس ایس کو دہشت گردی تنظیم قراردیاجائے اور اس کے مراکز جو مودی نے قائم کررکھے ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،انھوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر نے موجودہ حالات میں اچھے کام کیے مگر بیس کیمپ کا جو کردار بنتا ہے وہ ادا کریں گے تو کشمیرآزاد ہوگا۔