کوٹلی،گواں:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی محمود الحسن چوھدری مرحوم کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی،محمود الحسن چوھدری کی سیاسی مذہبی اور تحریک آزادی کشمیرکے لیے کی جانے والی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی،محمود الحسن کے خاندان اوراہل علاقہ جماعت اسلامی کے پرچم کو تھمیں،محمو دالحسن چوھدری نے تادم واپسیں فریضہ اقامت دین اور قرآن کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کی جدوجہد کی،ان خیالات کااظہارانھوں نے گواں میں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمودا لحسن چوھدری کے تعزیتی ریفرنس میں شریک شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما میاں مقصود احمد اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،محمود الحسن چوھدری جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر،سیکرٹری جنرل کوٹلی بار کے صدر اور اسلامی جمعیت طلبہ جامعات پنجاب کے ناظم رہے،محمود الحسن چوھدری نے زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت سے اپنے سیاسی کیریئر کاآغاز کیا کوٹلی سے ممبر اسمبلی کاالیکشن لڑااچھے ووٹ لیے محمود الحسن چوھدری نے جب عبدالرشید ترابی امیر جماعت تھے تو آزاد کشمیرکے صدر وزیر اعظم تمام وزراء سیکرٹریز،ڈائریکٹرز اور آزاد کشمیرکے تمام اہم شخصیات کو تفہیم قران پیش کی مظفرآ باد میں تقریب کا انعقاد کیا اس میں سب کو پیش کی اور اس کے اثرات مرتب ہوئے کئی وزراء اور اہم شخصیات نے کہاکہ کاش یہ سیٹ پہلے پیش کرتے اس کو پڑھ کر دین کا تصوردرست ہوا ہے،محمود الحسن چوھدری کی اہلیہ ممبر اسمبلی تھیں اس دورانیے میں بھی عوام کی خدمت کی اور تحریک آزادی میں کردار ادا کیا۔تمام قائدین نے محمود الحسن چوھدری کی خدمات کی تحسین کی۔