Dr Muhammad Mushtaq Khan

کشمیرپر یک طرفہ اقدامات کوئی قبول نہیں کرے گا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن  نے کہاہے کہ انسانی آزادیوں پریقین رکھنے والے کروڑ وں انسانوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرکے مودی کو پیغام دیاہے کہ کشمیرپر اس کے یک طرفہ اقدامات کوئی قبول نہیں کرے گا،عالمی برادری نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کو تسلیم کررکھاہے،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں متحدہ میں جاکر عہد تھاکہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق فراہم کرے گی،کشمیری اپنی آزادی کے کے لیے لڑرہے ہیں اور ہندوستان کی قابض فوج غیر قانونی پر طور پر کشمیرپر قابض ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ کروڑوں انسانوں کی یکجہتی سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو حوصلے کا پیغام ملاہے کشمیریوں کے مبنی برحق موقف کے ساتھ پوری انسانیت کھڑی ہے ا نھوں نے خبردار کیاکہ اگر مودی نے مظالم ڈھانا بند نہ کیے اور اپنے ظالمانہ اورتعصبانہ اقدامات جاری رکھے جو خطہ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا کشمیرپر ایٹمی جنگ ہوئی تو پوری دنیا اس سے متاثرہوگی،مغرب کی ساری سرمایہ کاری غارت جائے گی،کروڑوں انسا ن  موت کے منہ میں جائیں عالمی برادری اس نزاکت کو پیش نظررکھے،انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان مظالم ڈھارہاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر