گلگت:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کوموقع پر ملا تو گلگت بلتستان میں خواتین یونیورسٹی قائم کریں گے،خواتین کے لیے الگ جامعات کالجز ہسپتال اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،گلگت بلتستان کی بہادر اسلام سے محبت رکھنے والی خواتین اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں زیادہ سے زیادہ خواتین کو جماعت اسلامی میں شامل کریں،خواتین کو حقوق جماعت اسلامی کے سواکوئی نہیں دے سکتا،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے تحت خواتین کو الگ سے ہنرمند بناے گی اور گھر میں بیٹھ کر باعزت روزگا ر کے قابل بنائے گی،جماعت اسلامی خواتین کے لیے پورا ایجنڈا رکھتی ہے،انھوں نے کہاکہ مغربی تہذیب کا ہدف امت کی خواتین اور نوجوانوں ہیں خواتین گھرو ں کے مورچوں کو مضبوط کریں