Dr Muhammad Mushtaq Khan

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے سے سینکڑوں افراد خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ممبر شپ کا حلف لیا

سکردو،گانچھے:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ باریاں لگانے والی پارٹیاں ناکام  ہوچکی ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے،گانچھے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کرکے ثابت کردیاکہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے،جماعت اسلامی میں شامل والوں کو اللہ استقامت دے جماعت اسلامی جائز مقام دے گی،اتحاد واتفاق میں طاقت ہے آج امت اختلافات کی وجہ سے مسائل کاشکارہے،جماعت اسلامی اتحادامت کی داعی ہے،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے ضلع گانچھے میں یوتھ کنونشن میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے  ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر وسابق وزیر حکومت مشتاق ایڈووکیٹ امیر جی بی مولانا تنویر حیدری امیر ضلع گانچھے سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے سے سینکڑوں افراد خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ممبر شپ کا حلف لیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں کسی طرح کاکوئی ٹیکس نہیں لگانا چاہیے حکومت گلگت بلتستا ن کو ٹیکس فری زون قراردے،تاجروں کے مسائل حل کرے 77برسوں سے عوام پر مسلط ٹولہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کررہاہے جماعت اسلامی اس نظام اور اس ٹولے کو بدلنا چاہتی ہے اس کے لیے عوام کو ساتھ چاہیے عوام جماعت اسلامی پراعتماد کریں،جماعت اسلامی عوام کی تقدیر بدل دے گی۔انھوں نے کہاکہ قومی بجٹ امانت دار لوگوں کے ہاتھ میں ہوتو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ہمار ابجٹ کرپشن کی نذرہوجاتاہے،کرپشن کی وجہ سے ہم مسائل کاشکار ہیں جماعت سلامی کرپشن سفارش اور رشوت کاخاتمہ چاہتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر