Dr Muhammad Mushtaq Khan

الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے گزشتہ مالی سال میں 530 ملین مالیت کے منصوبے مکمل کیے جو باعث فخر ہیں،ڈاکٹرمحمد مشتاق خان

راولاکوٹ: جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے گزشتہ مالی سال  میں 530 ملین مالیت کے منصوبے مکمل کیے جو باعث فخر ہیں،آئندبرس کے لیے 707.2 ملین کا بجٹ قابل ستائش ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کی جنرل کونسل کا دو روزہ سالانہ اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کرنل ظفررشید عباسی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی کہ آزا د کشمیرمیں شاندار کام کیاگیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید وقاص انجم جعفری،صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر ظفر رشید عباسی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آزا دکشمیرآفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کرنل ظفررشید عباسی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ریجنل ٹیم،پروگرام ڈائریکٹرز، ضلعی ٹیم اورآرفن پروگرام کی ٹیم سمیت مجموعی طور پر 80 سے زائد ممبران نے شرکت کی.اجلاس میں سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے ا تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  کہ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں 530 ملین مالیت کے منصوبے کیے گئے انھوں مزید بتایا کہ رواں  مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل کونسل نے 707.2 ملین کا بجٹ منظور کیا گیا ہے جس سے صحت، تعلیم، آرفن کیئر، واش، مائیکرو فنانس، سکالرشپ، کمیونٹی سروسز اور بنو قابل پروگرام کے منصوبے کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال تقریباً ایک لاکھ افراد ہماری امدادی سرگرمیوں اور منصوبوں سے مستفید ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خا ن نے کہاکہ الخدمت آزاد کشمیرکے عوام کی امید بن چکی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ظفررشید عباسی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن بالاتخصیص دکھی عوام کی خدمت کررہی ہے ہمارے پیش نظر اللہ کی رضاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر