جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی باطل نظام اور کرپٹ قیادت کی تبدیلی جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے،آزاد کشمیرمیں مسائل کا ذمہ دار 53کاٹولہ اور سیاسی مافیہ ہے،موروثی سیاست نے مسائل حل کرنے کی بجائے ہر گزرنے دن کے ساتھ ان میں اضافہ کیا،تمام تروسائل ہونے کے باوجود نااہل قیادت ان وسائل کو بروئے کارلاکر ریاست کو خود کفیل نہ بنانے کی ذمہ دار ہے،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو باہم مربوط کرکے آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تعلیم صحت کی سہولیات مفت فراہم کریں گے،ترقیاتی بجٹ کو 2سو ارب سے زائد کرکے ہر گھر تک پکی سڑک پہنچائیں گے،ان خیالات اظہارانھوں نے ضلع جہلم ویلی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ یہ انتخابات کا سال ہے جماعت اسلامی کاہرکارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچے اور اس کو جماعت اسلامی میں لائے آزاد کشمیر کے اس بدبودار نظام کو ہم نے بدلناہے،77برس سے اس بدبودار نظام نے عام شہری کا جینا محال کردیاہے،جماعت اسلامی حق دو عوام کو بدلونظام کو کے نعرے کے ساتھ میدان میں جدوجہد کررہی ہے۔