مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ خواتین آبادی کا نصف سے زائد جماعت اسلامی خواتین کو براہ راست انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ جاری کرے گی،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین جہلم ویلی کی سابق صدرو ڈسٹرکٹ کونسلر غزالہ اشرف جماعت اسلامی میں شامل،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے مزید ہم شخصیات شامل ہونے کے لیے تیار،موروثی سیاست اور استحصالی نظام اپنی عمر پوری کرچکاہے جماعت اسلامی خواتین کو وراثت میں حصہ دلائے گی،خواتین کے لیے ا لگ جامعات اور روزگار کے لیے الگ شعبہ جات قائم کرے گی،خواتین نے ہمیشہ نسل نو کی تربیت اور ملکی ترقی میں ہم کردار اد کیا،جماعت اسلامی آزاد خطے کے باطل نظام اور اس کی محافظ قیادت کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کرہی ہے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی خواتین جماعت اسلامی میں شامل ہوں ان کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے،ان خیالات کااظہاراانھوں نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین جہلم ویلی کی سابق صدر اور ڈسٹرکٹ کونسلر غزالہ اشرف کوجماعت اسلامی میں شامل ہونے کے لیے ایوان اصحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر غزالہ اشرف نے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ جماعت اسلامی کے نظریات اور خدمات سے متاثرہوکرشامل ہورہی ہیں،جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیراور یہاں عوام کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں،اس موقع پر امیر ضلع جہلم ویلی حاجی بشیر اعوان اور امیر ضلع مظفرآباد راجہ آفتاب احمدخان بھی موجود تھے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ 77برس سے عوام پر مسلط مفاداتی ٹولہ عوا م کے مسائل میں اضافہ کرتا اور اپنے وسائل بڑھاتا چلاگیا،اس ٹولے نے نہ تو کشمیرکی آزادی کے لیے کچھ کیا اور نہ ہی یہاں کے عوام کے لیے کچھ کیا،پورا آزاد خطہ مسائلستان بنا ہواہے،جماعت اسلامی نے اپنا سکول سٹم قائم کرکے نو نسل کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کیااور کررہی ہے اپنے اداروں کے ذریعے 18ہزار یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ہزارووں بیواؤں اور ب سے سہارخواتین کی خدمت کررہی ہے صحت اور دیگر شعبہ جات میں عوام کوریلیف فراہم کررہی ہے ہمارے پاس 310ارب کا بجٹ نہیں ہے مگر اس کے باوجود عوام کی خدمت کررہے ہیں عوام اعتماد کریں تو ریاست کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔