Dr Muhammad Mushtaq Khan

عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیے گئے روڈ میپ پر عمل درآمد کرائے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیے گئے روڈ میپ پر عمل درآمد کرائے،ہندوستان کی جارحیت کے بعد حکومت پاکستان کے پاس کشمیرکو آزاد کرانے کا بہترین موقع ہے،امریکہ سمیت جن ممالک نے ضمانت دی ہے ان کو کہاجائے کہ وہ مسئلہ کشمیرحل کرائیں، مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پانچ لاکھ کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کے دوران کے دوران میں معلو م ہوا کہ متاثرین کے حوصلہ بلند ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ آزادی کے لیے اگر مزید قربانیوں کی ضرورت ہے تو وہ دینے کے تیار ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے سیز فائر لائن کے دورے سے واپسی پر مظفرآباد شہر  کے ذمہ داران کے اجلاس جائزہ اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سفارتی محاذ کو متحرک کرے تاکہ عسکری محاذ پر جیتی ہوئے جنگ کو سفارتی محاذپر بھی جیتا جاسکے،انھوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیاکہ وہ کالجز اور جامعات میں فوری طورپر این سی سی کی تربیت کا نوٹیفیکیشن جاری کرے،شہری دفاع کے محکمے کو فعال کرے ریٹائرڈ فوجیوں کو اس میں شامل کرے جماعت اسلامی بھی اپنے ہزاروں رضاکاروں کو شامل کرے گی،ویلیج ڈیفنس کمیٹیاں قائم کی جائیں،سلف ڈیفنس کی تربیت دی جائے سیز فائر لائن  پرہمارے 13کے قریب انتخابی حلقے ہیں جہاں لاکھوں افراد رہتے ہیں ان کو محفوظ بنانے کے لیے بنکرز تعمیر کیے جائیں،ہم سب حالا ت جنگ میں ہیں جب تک کشمیرآزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہم حالات جنگ میں ہیں،سیز فائر لائن پرلوگوں کو مسلح کرنے کی بھی ضرور ت ہے ان کو اسلحہ لائنس فراہم کیاجائے،اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق خان  نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ حکومت آزاد کشمیر مشیر برائے رائے شماری کا تقرر کرے،اس کے سارے لوازمات طے کیے جائیں،دنیا کو متوجہ کیاجائے کہ مسئلہ کشمیر حل کرے مسئلہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے یہ دو کروڑ کشمیریوں کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے،دنیا نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کررکھاہے۔اب وقت آگیاہے کہ دنیا کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دے تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرسکیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر