Dr Muhammad Mushtaq khan

پوری قوم کو 78واں یوم آزادی مبارک ہو،حقیقی جشن آزادی ہووقت منائیں گے جب پورا کشمیر آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

راولاکوٹ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ پوری قوم کو 78واں یوم آزادی مبارک ہو،حقیقی جشن آزادی ہووقت منائیں گے جب پورا کشمیر آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے،15 اگست کو کشمیر ی یوم سیاہ بنائیں گے،خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زاہد ہیں جماعت اسلامی خواتین کے لیے الگ جامعات اور ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی الگ فراہم کر ے گی،خواتین اپنے خاندان کے مورچے کو مضبوط کریں،مغرب کا اصل ہدف ہماری خواتین اور نوجوان ہیں،ان خیالات اظہارانھوں نے اسلامی جمعیت طالبات بزم گل کے زیرا ہتمام منعقدہ تقریب میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا ملک ومعاشرے کی ترقی اورنسل نوکی تربیت  میں خواتین ہی کا کردارہوتاہے،خواتین کو مواقعے نہیں ملتے جماعت اسلامی خواتین کو ان کے ماحول اور ضرورت کے مطابق موقع فراہم کرے گی،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی ماوں کو کردار ہمیں سامنے رکھنا ہوگا کشمیراور فلسطین کی ماؤں نے دشمن کو حواس باختہ کردیاہے انھوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو آزادی کے جشن کے موقع پر غزہ کے  بچوں اور خواتین کوبھی یاد رکھنا ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر