Dr Muhammad Mushtaq Khan

پاک فوج نے جنگ کے میدانوں میں ہندوستان کوشکست فاش دے کر پوری امت کے سرفخر سے بلند کردیے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

چکوٹھی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ پاک فوج نے جنگ کے میدانوں میں ہندوستان کوشکست فاش دے کر پوری امت کے سرفخر سے بلند کردیے،جنگ کے میدانوں میں جیتنے والی جنگ مذاکرات کی میزپر بھی جتنے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیارکی جائے،مسئلہ کشمیرکے حل کو ترجیح اول بنایاجائے،دنیانے ہندوستان کی قیادت کے وعدہ پر عہد کررکھاہے کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت دیاجائے گاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرسکیں،جنوبی ایشیامیں امن کی کنجی مسئلہ کشمیرکا حل ہے جماعت اسلامی اور اس کے ہزاروں رضا کار پاک فوج اور متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں،2کروڑ کشمیری کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری کررکھیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے سیز فائر لائن پر جاکر پاک فوج کے جوانوں کومبارک باد دیتے اور متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہندوستان کے خلاف ایٹم بم ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور سرائیل نے مظالم کی تمام حدود کراس کر لی تھیں،اب ہندوستان اور اسرائیل کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،سیزفائر لائن پر بسنے والے بہادر عوام نے ہمیشہ مقابلہ کیاہے اور کرتے رہیں گے جماعت اسلامی اور اس کے ادارے ہرممکن مدد کریں گے،لاکھوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا کشمیراور فلسطین آزاد ہوں گے،مودی اور نیتن یاھو شکست کھاچکے ہیں،مودی کی چیخیں دنیا نے سنی ہیں اور اسرائیل ایک جماعت کا مقابلہ نہیں سکاہے غزہ کے بھوکے بچے اور خواتین بھی بھوک سے مرنے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں یہ اسرائیل کی بہت بڑی شکست ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ یہ تاثر ہوا میں تحلیل ہوچکاہے کہ مسئلہ کشمیرپرکسی نے کوئی سودے بازی کی تھی پوری یک جان اور یک زبان ہوکر پاکستان کے ساتھ ہے اور دفاع وطن کی لیے تیار ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر