اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی عوامی تائید سے 77برسوں سے باریاں لگانے والی پارٹیوں او رانااہل قیادت کو آمدہ انتخابات میں آرام کے لیے گھر بھیجے گی،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ریاست کے ہر شہری کو تعلیم اور صحت مفت فراہم کرے گی،بڑی بڑی بیماریوں کااعلاج جماعت اسلامی ہر شہری کو مفت فراہم کرے گی شہری کی زندگی بچانے کے لیے بیرون ملک بھی اعلاج کی ضرورت ہوئی تو جماعت اسلامی سہولت فراہم کر ے گی،جماعت اسلامی بھمبر سے نیلم اور گلگت سے شکرتک ہر حلقہ انتخات میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے زیراہتمام دو رزہ پرواز کیمپ میں شریک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی نائب امیر میاں سلم،بلوچستان کے سابق امیر ڈاکٹر عطالرحمان،شاہد وارثی،نورالباری،راجہ جہانگیرخان،زاہد رفیق راجہ فاضل تبسم،قاضی شاہد حمید مولانا تنویر حیدری سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،جماعت اسلامی کی قیادت سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ فرسودہ نظام ا ور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کی جائے،جماعت اسلامی کے 23سو اراکین جنرل کونسل اور 50ہزار ممبران انتخابی مہم شروع کریں،یہ سال انتخابات کا ہے،جماعت اسلامی سود کی لعنت کوختم کرے گی اور اسلام کاعادالانہ نظام لائے گی،عوام کو سماجی انصاف فراہم کریں گے رشوت اور پرچی سٹم کا خاتمہ کریں گے،میرٹ پر نوجوانوں کو روزگاردیں گے،ایک لاکھ نوجوانوں کو بنو قابل کی طرز پر ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،نوجوان جماعت اسلامی کاحصہ بنیں،باقی پارٹیوں میں موروثیت ہے کسی سیاسی کارکن کے لیے وہاں کوئی جگہ نہیں ہے جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم ہے۔