Dr Muhammad Mushtaq Khan

 کشمیری قابض ہندوستانی فوجی کے قبضے کے خلاف لڑرہے ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

حویلی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ کشمیری قابض ہندوستانی فوجی کے قبضے کے خلاف لڑرہے ہیں،کشمیریوں کی کسی اور سے کوئی دشمنی نہیں ہے،مودی فاسشٹ سے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،نریندرمودی پہلگام کا بہانہ بناکر ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں مکانات کو تباہ کرچکاہے،دنیا مودی کے گھناؤنے  اور جنگی جرائم کا نوٹس لے ورنہ کشمیری سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے،مولانا خورشید چوھدری کی دینی،سیاسی اور سماجی خدمات تادیر دیار کھی جائیں گی،ان خیالات کااظہاارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع حویلی کے سابق امیر مولانا خورشید چودھری کے تعزیتی ریفرنس اور دریں اثناء پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،امیر ضلع نیئر بخاری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن  نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیرپر ناجائز فوجی قبضہ کرریاہے کشمیریوں کو ہندوستان کے اس فوجی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ کاچارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارداددیں فراہم کرتی ہیں،خود ہندوستان کی قیادت نے اقوام متحدہ میں جاکر سارے دنیا کے سامنے عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو ان کابنیادی اور پیدائشیء حق،حق  خودارایت فراہم کرے گی تاکہ کشمیری  اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں،کشمیری وہی حق مانگ رہے ہیں اور ہندوستان نسل کشی کررہاہے،عالمی برادری نے نوٹس نہ لیا تو جنوبی ایشیا ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا،ایٹمی جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہوگی تین ایٹمی طاقتوں کے درمیان اس مسئلے کو حل کیاجائے،دنیا ہندوستان پر دباؤڈالے کے وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق دے اور نہیں مانتا تو اس کے خلا ف کارروائی کرے یہی انصاف ہے اسی سے دنیا میں امن قائم ہوگا انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ رکررہے ہیں یہ  دہشت گرد ریاستیں ہیں،تمام اسلامی ممالک ہندوستان اور اسرائیل کاسیاسی،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر