باغ،دھندار:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیریوں نے 19جولائی 1947کو قراردادالحا ق پاکستان منظورکرکے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرلیاتھا،کشمیریوں نے ہندوستان کے جبری فوجی قبضے کو ایک لمحہ کے لیے بھی تسلیم کیا نہ کریں گے،اسلام کے نام پر معروض وجود میں آنا والا پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے،کشمیری حرمین کے بعد پاکستا ن کومقدس مسجد سمجھتے ہیں،مقبوضہ کشمیراورآزاد کشمیرکے مفاد پرست سیاست دانوں نے عوام کو دھوکہ دیا،ان نااہلوں نے نہ ریاست کے آزاد خطوں کے مسائل حل کیے اور نہ ہی بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی عملی اقدام کیا،جماعت اسلامی رائے عامہ بیدارکر کے باطل نظام اور اس کی محافظ قیادت سے قوم کو نجات دلائی گی،ان خیالات کاااظہارانھوں نے اپنے دورہ باغ کے دوران میں حلقہ وسطی باغ دھندار میں راجہ حسین اور شریف مرموم کی یاد میں منعقدہ تعریتی ریفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیرجماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،سعید انقلابی عرفات بشیر،خالد کھوکھر،مقصود صابر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،راجہ حسین اور شریف مرحوم کے بیٹوں نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیا اور امیر حماعت ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے حلف لیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی علمبردار ہے شہداء کے خون سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی،ہندوستان ٹوٹ رہاہے مودی ہندوستان کاگورباچوف ثابت ہوگا،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرکی سیاست میں سرمائے اور عصبیت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے،عوام سرمائے اور عصبیت کو شکست دیں گے،انھوں نے کہاکہ حلقہ وسطی باغ کے عوام نے پہلے بھی جماعت اسلامی کو اسمبلی میں نمائندگی دلائی تھی اور عبدالرشید ترابی نے حلقہ کی بھرپور ترجمانی کے ساتھ عوام کے مسائل حل کرائے میرٹ قائم کرایا،رشوت اور سفارش کے کلچر کے خلاف جہاد کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اورنظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے چہرے نہیں نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے۔