اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ ہمارے سارے مسائل کا حل قران و سنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے قران و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور اخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں جب تک مسلمان قران و سنت سے وابستہ تھے اللہ رب العزت نے ان کو عروج نصیب فرمایا،آج ہم جن مسائل کا شکار ہیں وہ قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے ہیں،جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ باریاں لگانے والی ساری پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے،انھوں نے کہا کہ بنو قابل پرعوگرام کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے۔