Dr Muhammad Mushtaq Khan

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششوں اور کاوشوں سے دنیا تیسری عالم گیر ایٹمی جنگ سے بچ گئی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششوں اور کاوشوں سے دنیا تیسری عالم گیر ایٹمی جنگ سے بچ گئی،ہندوستان اور اسرائیل کے خطرناک عزائم  ناکام بنادیے گئے،ہندوستان اور اسرائیل دنیاکے امن کے لیے خطرہ ہیں،ہندوستان اور اسرائیل اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں،جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں،کشمیریوں اور فلسطینیوں کا خون پانی کی طرح بہارہے ہیں عالمی برادری نوٹس لے،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچانے کاایک واحد حل یہ ہے کہ کشمیراور دفلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں،کشمیراور فلسطین کے مسائل حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ہندوستان اور اسرائیل انسانیت کا قتل عام کررہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر