Dr Muhammad Mushtaq Khan

استحصالی نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کا ایجنڈا لے کرعوام کے پاس آئے ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی شیطانی نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کا ایجنڈا لے کرعوام کے پاس جارہی ہے،ظلم پر مبنی استحصالی نظام اور اس کی محافظ قیادت کو بدلے بغیر نہ عوام کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی کشمیر آزا دہوگا،جماعت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں سے 20لاکھ لوگ مستفید ہوئے اور ہورہے ہیں،عوام جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں ریاست میں نظام مصطفی کا نفاذ کریں گے،عدالتیں اسلامی قوانین کے مطابق فیصلے کریں گی،لوگوں کو انصاف ملے گا،کرپشن ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کریں گے،عوام کو صحت تعلیم مفت فراہم کریں گے نوجوانوں کے روزگار کے لیے مواقع پیدا کریں گے،بلدیاتی نظام کو بحال کر کے گراس روٹ لیول پر عوام کے کام کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ 6جہلم ویلی میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اشفاق ظفراور راجہ فاروق حیدر نے اپنے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،77برس سے یہی پارٹیاں اور قیادتیں اقتدار میں رہی ہیں سکیم خور او ر سکیم چور تیار کیے ہیں،انھوں نے کہاکہ نااہلوں نے ریاست کے ہر شعبے کو خراب کردیاہے کسی دفتر میں کسی غریب کی شنوائی نہیں ہوتی نوکریاں اور ترقیاتی کام جو کچھ ہورہاہے وہ بھی وزراء اور ایم ایل ایز کے عزیزوں کے ہورہے ہیں غریب کے بچوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ان بند دروازوں کو کھولے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر