Dr Muhammad Mushtaq Khan

  دکھی انسانیوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

راولپنڈی: جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت  بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہی ہے الخدمت نے 1290 ملین روپے ایک برس میں عوام کو سہولت فراہم کے لیے خرچ کر کے شاندار مثال قائم کی ہے، یتیموں کی کفالت کرنا، ناداروں کی مدد کرنا صحت اور تعلیم کے شعبے میں وسائل لگانا یہ عظیم خدمت ہے الخدمت فاؤنڈیشن ایک بریڈ بن چکا ہے عوام اس پر نہ صرف اعتماد کر رہے ہیں بلکہ یہ عوام کے لیے آخری امید ہے بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنانا یہ بہت بڑی خدمت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخدمت فاؤنڈیش راولپنڈی شہر کے دفتر کے دورے کے موقع پر ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ جمیل راٹھور راجہ ذاکر خان موجود تھے،صدر الخدمت فاؤنڈیش ضلع راولپنڈی جاوید اختر نے بریفنگ میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی نے گزشتہ برس  1290 ملین روپے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خرچ کیے ہیں،بنو قابل پروگرام  نوجوانوں کے لہے بہترین پروگرام ہے، جس سے وہ اپنے لیے روزگار بھی حاصل کرتے ہیں  اور معاشرے کے مفید شہری بھی بن رہے ہم نے  صحت تعلیم مائکروفوننس یتیموں کی کفالت سمیت دیگر پروگرام میں یہ وسائل خرچ کیے ہیں۔صدر الخدمت نے کہا کہ بنو قابل پروگرام میں 70ہزار نوجوانوں نے رجسٹریش کرائی ہے۔اس موقع پر نائب صدر توقیر،مبشر رانا ضیا اور دیگر ذہ داران الخدمت فاؤنڈیش موجود تھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر