Dr Muhammad Mushtaq Khan

نریندرمودی کے اشاروں پر ہندوستانی عدالت نے آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی ا ورناہیدہ نسرین جیسی بے گناہ کشمیری خواتین کو سنائی گئی سزاؤں پر دنیابھر میں کشمیری احتجاج کریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد،جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے اعلان کیاہے کہ نریندرمودی کے اشاروں پر ہندوستانی عدالت نے آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اورناہیدہ نسرین جیسے بے گناہ کشمیری خواتین کو سنائی جانے والی ظالمانہ سزاؤں کے خلاف آج پوری دنیا میں احتجا ج کرے گی،کشمیری دنیا میں جہاں بھی آباد میں غیر انسانی اور غیر قانونی سزاؤں کے خلاف آج احتجاج کریں،علماء کرام اور خطباء حضرات آج جمعہ کو اپنے اپنے خطابات میں ہندوستان کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بات کریں،عالمی برادری انصاف کے قتل کا نوٹس لے کشمیری وکلاء ان غیر انسانی سزا وں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائیں،اسرائیل نے 10ہزار قید فلسطینیوں کو سزا دینے کے لیے سزائے موت کا قانون پاس کرلیاہے،ہندوستان اور اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں، اسلامی ممالک کردار ادا کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پوری کشمیری قوم صدائے احتجاج بلند کرے حکومت آزاد کشمیرآل پارٹیز کانفرنس بلاکر آئندہ کا لائحہ عمل طے ہندوستان کے اس اقدام کے خلاف پوری دنیا میں مہم چلانے کی ضرورت ہے ہندوستان کوبے نقا ب کرنے کی ضرورت ہے،ہندوستان اور اسرائیل انسانیت کے قاتل ہیں ان کے خلاف اقوام کی سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کراکر کارروائی کی کرانی چاہیے،اسلامی ممالک او آئی سی کے پلیٹ فارم سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی تحریک کریں،اسلامی دنیا ایک بڑی طاقت ہے کشمیری خواتین کو مسلمان ہونے کی سزاد ی گئی ہے،کشمیری قائدین اور حریت پسند عوام جو ہندوستانی جیلوں میں ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں،ہندوستان اور اسرائیل کو مسلمانوں کاخون منہ کو لگ گیاہے وہ طاقت کی زبان سمجھتے ہیں ان کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کی جائے۔انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ اس حوالے سے عالمی اور میڈیا کی سطح پر اپنا کردارا دا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر