Dr Muhammad Mushtaq Khan

ایٹمی پاکستان اور اس کے 25کروڑ عوام ہمارے ساتھ ہیں،ڈاکٹر محمد مشتا ق خان

جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ نریندرمودی اپنے ذہن سے یہ خیال نکال دے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکوغزہ بنائے گا مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھاایٹمی پاکستان اور اس کے 25کروڑ عوام ہیں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین لاکھوں کی تعداد میں ہیں جو کسی بھی وقت سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کی کال دسکتے ہیں،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکے فریق اور وکیل ہونے کے ناطے کشمیریوں کی عملی مدد کرے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی یونین کونسل سینادامن کے زیرا ہتمام نانڈر میں کارنرمیٹنگ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع  پر مولانا منیر ضیاا وردیگر قائدین نے خطاب کیا،نانڈر سے درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ہوئے اور امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا،اس موقع  پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ باطل نظام کی تبدیلی اور بقیہ کشمیرکی آزادی جماعت اسلامی کی ترجیح اول ہے،آزاد خطے کے عوام کے مسائل کے ذمہ دار باریاں لگانے والے حکمران ہیں،جماعت اسلامی انگریزوں کے اس بدبودار نظام کی جگہ اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے،اس نظام اور اس کی محافظ کرپٹ اور بزدل قیادت کو تبدیل کریں گے،آج پوری امت کو جس طرح گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے اس کی وجہ سے بزدل حکمران ہیں جو امت کی ترجما نی کی بجائے مغرب کے الہ کار بنے ہوئے ہیں،اسرائل اور ہندوستان 57سلامی ممالک کے سامنے کچھ نہیں ہیں مگر بدقستمی سے امت کو جو حکمران میسر ہیں وہ بزدل اور کرپٹ ہیں،وہ اپنی ذات سے آگے جاکر سوچنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر