اسلام اباد: جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر کے حقیقی سفیراور تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے شاندار کردار ادا کررہے ہیں آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیز کشمیریوں کی ان خدمات کی تحسین کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان الطاف بٹ قاضی شاہد حامد افتاب عالم ایڈوکیٹ راجہ بشیر عثمانی سمیت دیگر قائدین موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے ایک کروڑ کشمیریوں کو کھلی جیل میں تبدیل کر کے ظلم کی انتہاکر رہا ہے عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائش حق حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے عالمی برادری نے کشمیریوں سے عہد کر رکھا ہے کہ وہ ان کو حق دلائی گئی اور خود ہندوستان کی قیادت میں بھی عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دے گی تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکیں تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے کشمیریوں نے آزادی کے لیے چھ لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ہندوستان یہ بھول رہا ہے کہ وہ طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام رکھ سکتا ہے کشمیریوں نے آزادی یا شہادت کے راستوں میں سے ایک راستے کا انتخاب کیا ہے اور کشمیر کا بچہ بچہ آزادی یا شہادت کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی ممالک کشمیریوں کے کشمیریوں کی جائز اور مبنی برحق جدوجہد کی حمایت کریں تاکہ کشمیری بھی ازادی کی صبح دیکھ سکیں۔اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے برطانیہ اور یورپ میں کشمیر کے حوالے سے کیے جانے والے کام کے حوالے سے بریف کیا۔