Dr Muhammad Mushtaq Khan

26اپریل کوپورے آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں مکمل شٹرڈاؤن کر کے اہل غزہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیاجائے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ آج 26اپریل کوپورے آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں مکمل شٹرڈاؤن کر کے اہل غزہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیاجائے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی تاجر برادری اورانجمن تاجران کے صدور سمیت پوری قوم اہل غزہ سے یکجہتی کامظاہرہ کرے،حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدات منسوخ کرکے کشمیریوں ں کی عملی مدد کرے،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو دہشت گردی کے ذریعے تباہ کررہے ہیں،کشمیریو ں اور فلسطینیو ں کی نسل کشی کی جارہی ہے،قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ نمبر 6جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمتوں سے ریٹائرڈ ہونے والوں کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت راجہ امداسمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں میں اسلامی نظام کے قیام اور بقیہ کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی کو افراد کار کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ جرات مندقیادتیں نہ ہونے کی وجہ سے آج پوری امت مسائل کا شکار ہے،امت کو جرات قیادت کی ضرورت ہے،قیادتوں کی تبدیلی جمہوری معاشروں میں ووٹ کے ذریعے کی جاتی ہے پانچ برس میں ایک بار عوام کو موقع ملتاہے کہ وہ اپنی قیادت کاانتخاب کریں،اس مرحلے پر عوام علاقوں برادریوں اور مفادکو دیکھ کر فیصلے کرنے کی بجائے دیکھیں کہ کون ان کی قیاد ت کا حق ادا کرسکتاہے،عوام 77برسوں سے انہی لوگوں کو آزمارہے ہیں جو کسی بھی آزمائش پر عوام کی توقعات پر پورے نہیں اترے،اب جماعت اسلامی عوام کی آخری امید ہے جماعت اسلامی اپنی خدمات کی بنیاد پر کہہ سکتی ہے کہ اگر عوام ان کو موقع دیں توجماعت اسلامی نہ صرف عوام کے مسائل حل کرے گی بلکہ بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر