اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ انسانیت کاقاتل نریندرمودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے،برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے مودی کی آمد پر احتجاج کرکے ثابت کردیاہے کشمیری اپنے بنیادی حق کے حصول تک ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے،ہندوستان اور اسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،ہندوستان اور اسرائیل بدترین ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرکے دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں،اسلامی ممالک کے حکمران بزدلی کا رویہ ترک کر کے کشمیراور فلسطین کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزدا کشمیرکے زیراہتمام شہادت حق کے عنوان سے منعقدہ تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جب تک ایک بھی کشمیراور فلسطینی باقی ہے ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھے گا،ہندوستان اور اسرائیل کے جبری قبضے کے خلاف آزادی کا واحد راستہ ہمہ گیر جہاد ہے،کشمیری اور فلسطینی اللہ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،پاکستان امت کی امیدوں کا مرکز اور محور ہے،حکومت پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلاکر کشمیراور فلسطین کی آزادی کے لیے روڈ میپ دے،انسانی آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے اربوں انسان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ موافق عالمی حالات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اس وقت اسرائیل اور ہندوستان دنیا میں نفرت کانشان ہیں،دنیا کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بات سنے کے لیے تیار ہے بہتر حکمت عملی اپنانے کاوقت تقاضا کررہاہے۔