Dr Muhammad Mushtaq Khan

کشمیرکی آزادی کے لیے ریاست کے دونوں آزاد خطے مل کر حقیقی بیس کیمپ کا کردار ادا کریں گے،مہدی شاہ،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

ڈاکٹرمحمد مشتاق خا ن کی سربراہی میں وفد کی گورنرگلگت بلتستان مہدی شاہ سے ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امورپر تبادلہ خیال
آزاد کشمیرحکومت جامعات میں گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات کے داخلوں میں کوٹے کو بڑھائے
گلگت بلتستان:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمدمشتاق خان کی سربراہی میں وفد نے گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ سے ملاقات کی،وفد میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی مشتاق ایڈووکیٹ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالسمیع،رشیدعالم فاروق ہمراہ تھے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان اسلامی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں باندھاہواہے،جماعت اسلامی ان رشتوں کو بحال اور قائم رکھے گی،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو باہم ملانے کے لیے شونٹر ٹینل پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے اس سے باہم ملیں گے اور فاصلے بھی کم ہوجائیں گے،گلگت بلتستان میں ایک بڑے کنسر اور دل کے ہسپتالوں کی ضرورت ہے،میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کی ضرورت ہے،سی پیک کے منصوبوں سے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو اقتصادی فائدہ پہنچے گا اس لیے شونٹر ٹنل کی تعمیرفوری ضرورت کا تقاضاکرتی ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ریاست کے دونوں آزاد خطو ں کی حکومتوں اور عوام پر فرض ہے،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے بنوقابل پروگرام شروع کررہی ہے جس میں 50ہزارنوجوان ہنرمند بن باعزت روزگار کے حصول کے قابل ہوجائیں گے،اس موقع پر گورنر مہدی شاہ نے کہاکہ آزاد کشمیرکی جامعات میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے داخلوں کا کوٹہ ہوتا تھا جس سے ایک دورسرے کے درمیان رابطہ بھی تھا اور یکجہتی بھی تھی آزاد کشمیرحکومت نے اس کوٹے کو کم کردیاہے اس کوبڑھانے کی ضرورت ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکی اسمبلیوں مل کر کشمیرکی آزادی کے لیے کام کریں اقوام متحدہ کے کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں نے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرنا ہے،اقوام متحدہ کی قرارادوں پر عمل درآمد کے لیے راہموار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،اس موقع پر ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہاکہ کہ کوٹے کے حوالے سے وہ آزا دکشمیرحکومت سے بات کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر