Dr Muhammad Mushtaq Khan

 وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے نیلم ویلی سیز فائر لائن کے قریب جا کر اپنی تقاریر میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق میں ایک لفظ تک نہیں کہا جس سے مقبوضہ کشمیر میں مایوسی کا پیغام گیا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی،پوری ٹیم نے نیلم ویلی سیز فائر لائن کے قریب جا کر اپنی تقاریر میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق میں ایک لفظ تک نہیں کہا جس سے مقبوضہ کشمیر میں مایوسی کا پیغام گیا، اقتدار کی کرسیوں نے کسی کے ساتھ وفا نہیں کی،چھ لاکھ کشمیری شہداء کامقدس لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جس نے بھی شہداء کے لہو سے بے وفائی کی وہ عبرت کا نشان بنا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظیم اور صدرپاکستان کا آزاد کشمیر کا دورہ اپنی پارٹیوں کی پروموشن کی بجائے قومی نوعیت کا ہونا چاہئے کشمیری پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں وہ ان دوروں کو اسی پس منظر میں دیکھتے ہیں جب بھی پاکستان کی قیادت آزاد کشمیرمیں آتی ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی اس حوالے سے توقعات رکھتے ہیں کہ وہ یہاں سے پیغام دیں گے،نریندر مودی نے 80لاکھ کشمیریوں کو کھلی جیل میں قید کر رکھا ہے،بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے کشمیریوں کے اسلامی تشخص کو میامیٹ کیا جارہا ہے آزادی کے تناسب کو تبدیل کررہا ہے۔معرکہ حق کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر مقام بڑھا ہے اس مقام کا استفادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔
20-11-2026

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر