چکوٹھی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ نریندرمودی کے متعصبانہ اور ظالمانہ اقدامات اور ہندو توا نظریہ ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کاعنوان بنے گا،فاشسٹ مودی مقبوضہ کشمیرکے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے خود ساختہ پلگام واقع کو بنیاد بنا کرپاکستان کے خلاف جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے اگرمودی نے حماقت کی تو ایسا سبق سیکھائیں گے جواس کی سات نسلیں یاد رکھیں گی،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی،، کشمیرکو آزادہونے سے کوئی روک نہیں سکتا،سیزفائر لائن پر کھڑا ہوکر مودی کو پیغام دیتاہوں کہ اس کے انجام کا آغاز ہوچکاہے،مودی ہندوستان کے موجودہ جغرافیہ کو برقرارنہیں رکھ سکے گا،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے سیز فائرلائن پر اجتماعات سے خطاب اورمودی کو پیغام دیتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ سیز فائر لائن پر موجو د قوم اپنی حفاظت کا اہتمام کرچکی ہے اور حکومت آزاد کشمیرنے جو حفاظتی بنکرز بنائے تھے وہ فعال کرنے کااہتمام کرے،قوم کا جذبہ جوان ہے، بوڑھے بچے اور خواتین بھی مودی کو سبق سیکھانے کے لیے بے تاب ہیں،پوری قوم اللہ اکبر کے نعرے کی منتظر ہے۔