Dr Muhammad Mushtaq Khan

تربیت کے بغیر ڈگریاں محض کاغذ کا ٹکڑا ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

 میرپور:امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ تربیت کے بغیر ڈگریاں محض کاغذ کا ٹکڑا ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ ملک میں نوجوان نسل کی فکری، دینی اوراخلاقی تربیت کا اہتمام کر رہی ہے،،جمعیت نے نوجوانوں کو قرآن کریم سے وابستہ کرنے، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں ان کی شخصیت اور کردار کی تعمیر اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے قابل بنانے میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ڈال رہی ہے۔ امریکہ،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں،ایران سے شکست کے بعد امریکہ سپر پاور نہیں رہا ہے معرکہ حق کے بعد پاکستان کا دنیا میں ممتاز مقام بن چکا ہے،مکہ معاہدے نے پاکستان کی عالمی سطح پر پوزیشن اور مستحکم کر دی ہے مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ میرپور کے زیر اہتمام ایکسپو میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ محض ایک طلبہ تنظیم نہیں بلکہ نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت کا ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں طلبہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کرانے، اسلامی اقدار اپنانے، نظم و ضبط، ذمہ داری، دیانت داری اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا کرنے پر توجہ دیتی ہے،۔ جمعیت نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے مسائل اجاگر کرنے، ان کے حقوق کی ترجمانی اور تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے،۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہوتے ہیں، ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی، فکری رہنمائی اور اخلاقی تربیت بھی ناگزیر ہے، اسلامی جمعیت طلبہ نے نوجوانوں میں قرآن فہمی، مطالعے، دعوت و تربیت اور معاشرتی ذمہ داریوں کا شعور پیدا کرنے کے لیے مختلف میدانوں میں کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرنا بھی جمعیت کی سرگرمیوں کا اہم حصہ رہا ہے۔ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے لیے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے، مسئلے کو اجاگر کرنے اور مظلوم اقوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی ضرورت آج بھی برقرار ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی تربیت سے وابستہ نوجوانوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان قرآن کریم کو اپنی زندگی کا رہنما بنائیں، سیرتِ رسول ﷺ کو اپنے کردار کا معیار بنائیں اور معاشرے میں عدل، انصاف، دیانت اور خدمت کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اپنی دعوتی، تعلیمی، تربیتی اور فکری سرگرمیوں کو مزید مؤثر بناتے ہوئے نوجوان نسل کی رہنمائی اور تعمیرِ کردار کا سلسلہ جاری رکھے گی۔انھوں نے کہا کہ امریکہ،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں،ایران سے شکست کے بعد امریکہ سپر پاور نہیں رہا ہے معرکہ حق کے بعد پاکستان کا دنیا میں ممتاز مقام بن چکا ہے،مکہ معاہدے نے پاکستان کی عالمی سطح پر پوزیشن اور مستحکم کر دی ہے مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر