Dr Muhammad Mushtaq Khan

اسرائیل نے غزہ پر 2برس مسلسل بمباری کے بعد زمینی حملہ کردیا اسلامی ممالک کے حکمران تماشتہ دیکھ رہے ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

استور: جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ اسرائیل نے غزہ پر 2برس مسلسل بمباری کے بعد زمینی حملہ کردیا اسلامی ممالک کے حکمران تماشتہ دیکھ رہے ہیں،بزدل حکمرانوں کی وجہ سے پوری امت مسائل کاشکارہے،حکمران نہ عوامی مسائل حل کررہے ہیں اور نہ ہی  دشمنوں کے سامنے کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں،عوام ان سے نجات حاصل کریں جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم ہے،وقاقی حکومت گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون قراردے تاجروں کے مسائل حل کرے،استور ویلی روڈ کی تعمیر میں ست روی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں حکومت روڈکی تعمیرکے عمل کو تیز کرے،ضلع  استور کی پسماندگی کے ذمہ دارباریاں لگانے والے ہیں،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہر حلقہ انتخاب سے بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی حلقہ استور کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ،مولانا عبدالسمیع،مولانا تنویر حیدری، نعمت اللہ خان،مولانا عبدالباسط سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،روایتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں عوام کی امید جماعت اسلامی سے ہے،جماعت اسلامی عوام کی آخری امید ہے،جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرے گی،استور کے عوام جماعت اسلامی کے امیدوار کوکامیاب کرائیں مسائل جماعت اسلامی حل کرے گی۔جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے تحت استور سے 5ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر