باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں سیٹوں کی بندر بانٹ کرنے والوں نے وسطی باغ سے جماعت اسلامی کے امیدوار برگیڈئر محمد خان کی جیت کو ہار میں بدل کرپاکستانیت کو نقصان پہنچایا جماعت اسلامی پاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ لڑرہی ہے،آزاد کشمیر میں پری پول ریگنگ تھپے اور بوگس ووٹوں کے ذریعے من پسند لوگوں کو جیتوایا گیا، الیکشن کمیشن آف آزادکشمیروسطی باغ سے جعلی ووٹوں کومسترد کرنے کی رٹ پر جلدی فیصلہ دیں،باغ سے مافیاز کا خاتمہ کریں گے،پونچھ کے بحران کو جلد ختم کیا جائے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،جماعت اسلامی کو اقتدار میں آنے سے روکنے والے ترقی اورخوشحالی کو موقع نہیں دینا چاہتے،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو ناغ لائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وسطی باغ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد مشتاق خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب اور عزم نو کنونشن میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی، پروفیسر ڈاکٹر محمد خان،راجہ محمد عارف خان، راجہ ریاض،میجر تصور، راجہ نثار شائیق، سید صابر حسین شاہ،آزاد طارق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، عزم نو کانفرنس میں نہ صرف جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی بلکہ گزشتہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار پروفیسر ڈا محمد خان کی حمایت کرنے والے مختلف جماعتوں کے لوگوں نے شرکت کی سابق ڈی ای او راجہ ریاض کی قیادت میں شرکت کی،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کے عوامی ایکشن کمیٹی سے سختی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے اس سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچ رہا ہے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کے اس نظام کے کرتا دھرتاؤں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی اس بالا تنخواہ فوج کو کہاں لے جانا چاہتے ہو وسطی باغ میں پری پول ریگنگ کے علاوہ ٹھپہ اور بوگس ووٹ کی بھرمار ہوئی ویسے تو پورے آزادکشمیر میں ہی ایسا ہوا لیکن وسطی باغ کی سیٹ ہر حال جماعت اسلامی کی ہے الیکشن کمیشن آف آزادکشمیر سے مخاطب ہوتے ھوئے امیر جماعت نے کہا اُمید کرتا ہوں کہ برگیڈئیر صاحب نے بمہ ثبوت کیس دائیر کیا روایت سے ہٹ کر جلد فیصلہ کیا جائے گا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا ہم اس فراڈ انتخابات کو ہم نہیں مانتے،خان انتخاب جیتے ہوئے ہیں امید ہے کی عدالت اور الیکشن کمیشن بھی فیصلہ کرے گا جلد باغ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو باغ کو لائیں گے،انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بھی پوری قوت سے لڑیں گے،اس موقع پر محمد خان نے کہا کہ باغ عوام نے غنڈہ گردی، ڈرگ مافیہ، قبضہ مافیہ کے خلاف ووٹ دیا اور اُن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ایسی جیت کا کیا فائدہ جو جیتنے والا ابھی حلقے سے غائب ہے