مظفر آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہندوستان کی جیلوں میں قید کشمیری قیادت اور ہزاروں شہریوں کو رہا کرانے کے لیے کردار ادا کریں،ہندوستان کے ٹارچر سیل سے یاسین ملک کا بیان حلفی نما دردناک خط پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،نریندر مودی یہ بھول ہے کہ وہ طاقت کی بنیاد پر تحریک آزادی کشمیر اور آزادی کے جذبے کو ختم کر سکے گا ہندوستان اور اسرائیل پاکستان اور آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلا رہے ہیں بیس کیمپ کی حکومت کی آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے جو ریاست کے اندر اصلاح احوال چاہتی ہے کرپشن ظلم نا انصافی کا خاتمہ چاہتی ہے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دلانا چاہتی ہے لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے ریاست کے آزاد خطوں کے عوام کو نجات دلانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے جماعت اسلامی دعوت اور رائے عامہ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بحران کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر بری طرح متاثر ہو رہی ہے اس لیے ٓزاد کشمیر کے اندر پیدا ہونے والے بحران کو فوری ختم کیا جائے۔