آمدہ جمعہ کو ملی یکجہتی کونسل کے زیرہتمام پورے کشمیرمیں پاک فوج کی شاندار فتح پر یوم تشکر منایا جائے گا:امتیاز صدیقی,آزاد کشمیرکے علماء فلسطین کے حوالے سے جاری فتوے کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پوری کشمیری قوم نظریہ پاکستان کے ساتھ سیہ پلائی ہوئے دیوار کی طرح کھڑی ہے،آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں عظیم الشان ریلی کریں گے،سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں میں بنکرز مزید تعیر کیے جائیں،مکار دشمن سے ہوشیاراور تیار رہنے کی ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام کانفرنس سے شاہد حمید ایڈووکیٹ،مولانا محمود الحسن سمیت دیگر قائدین کا خطاب
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ پاک فوج نے حارح ہندوستان کو عبرت ناک شکست دے کر پوری امت کو سرفخر سے بلندکردیاہے،کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،دنیاکے امن کی کنجی مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین کاحل ہے،ان خیالا ت اظہارانھوں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیصلہ کیاگیاکہ آمدہ جمعہ کو ملی یکجہتی کونسل کے زیرہتمام پورے کشمیرمیں پاک فوج کی شاندار فتح پر یوم تشکر منایا جائے گا،کانفرنس میں شریک شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ آزاد کشمیرکے علماء فلسطین کے حوالے سے جاری فتوے کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پوری کشمیری قوم نظریہ پاکستان کے ساتھ سیہ پلائی ہوئے دیوار کی طرح کھڑی ہے،آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں عظیم الشان ریلی کریں گے،سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں میں بنکرز مزید تعیر کیے جائیں،مکار دشمن سے ہوشیاراور تیار رہنے کی ضرورت ہے،کانفرنس سے شاہد حمید ایڈووکیٹ،مولانا محمود الحسن،علامہ فرید عباس،یاسر عباس،مولانا مقبول الرحمان،الطاف حسین سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمت اسرائیل اور ہندوستان جیسے دہشت گردوں کو ساتھ چھوڑ دے،ہندوستان اور اسرائیل بدترین دہشت گرد ہیں اور پوری دنیا ان سے نفرت کررہی ہے،پاک فوج اور پوری قوم نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملی یکجہتی کونسل وامیر جمعیت علماء جموں وکشمیرمولانا امتیاز صدیقی نے کہاکہ آزاد کشمیرکی تمام دینی جماعتیں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں،علماء کرام اور مشائخ عظام ہندوستان کے خلاف پہلی صف میں ہوں گے قبلہ اول پوری امت کا قبلہ اول ہے اس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا پوری امت پر فرض ہے۔