Dr Muhammad Mushtaq Khan

 حکومت غریب عوام کی سہولت کے لیے صحت کارڈ بحال کرے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد،جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہاکہ حکومت غریب عوام کی سہولت کے لیے صحت کارڈ بحال کرے،جماعت اسلامی اقتدا رمیں آکر ترقیاتی بجٹ 2سو ارب روپے سے زائد کرے گی،ہمارے مسائل کی ذمہ دار نااہل اورموروثی قیادت ہے،عوام کوصحت اور تعلیم مفت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی باطل نظام اور کرپٹ قیادت کوبدلنے کی جدوجہد کررہی ہے،جوابدھی کااحساس اور خوف خدا رکھنے والی قیادت جب تک اقتدار میں نہیں آئے گی ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورے مظفرآباد کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم کے نظام کے ہرنشان کومٹادے گی،کرپشن رشوت اور سفارش کے کلچر نے معاشرے کی چولیں ہلاکر رکھ دیں،انھوں نے کہاکہ میں ریاست کے ہر سیاسی کارکن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوجماعت اسلامی موروثی جماعت نے ہے یہاں کارکن امیر بن جاتاہے باقی پارٹیاں نہیں لوگوں کی پراپڑیاں ہیں،حقیقی جمہوری جماعت،جماعت اسلامی ہے،جماعت اسلامی حقیقی اسلامی تبدیلی لانا چاہتی ہے،عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔جماعت اسلامی آمدہ نتخابات میں بھرپور انداز سے ریاست کے ہر حلقہ انتخاب سے الیکشن لڑی گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر