Dr Muhammad Mushtaq Khan

جنوبی ایشیا کا پائیدار امن اور ایٹمی جنگ سے بچاؤ کی کنجی مسئلہ کشمیر کا حل ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سے کہاہے جنوبی ایشیا کا پائیدار امن اور ایٹمی جنگ سے بچاؤ کی کنجی مسئلہ کشمیر کا حل ہے دنیا امن چاہتی ہے تو اپنے عہد اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے،پاکستا ن اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب مسئلہ کشمیر بنے گا،جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ پوری دنیا کومتاثرکرے گی اور کروڑوں انسا ن موت کے منہ میں چلے جائیں گے،لاکھوں اوورسیز کشمیرنریندرمودی کے جارحانہ اور خطرناک عزائم کو بے نقاب کریں،پہلگام واقعے کابہانہ بنا کر پاکستان پر جارحیت مودی کی اتنہاپسندی کی کھلی دلیل ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے  ملاقات کی،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،تحریک کشمیر یورپ کے صد ر محمد غالب نے سفارتی محاذپر کشمیریوں کی جدوجہد کے حوالے سے آگاہ کیا،محمد غالب نے  کہا کہ پہلگام میں غیر ملکی سیاحوں کا قتل بھارت نے  خود کرا کے الزام پاکستان پر لگایا پاکستان نے ثبوت مانگے بھارت نے حملہ کردیا جنگ مسلط کی نہتے شہریوں مساجد کو نشانہ بنایا  پاکستان نے صبر اور تعمل کا مظاہرہ کیا بھارت نے جس طرح کے حالات پیدا کیے اس سے ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے، محمد غالب نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل موجود ہے بھارت عالمی معاہدوں کی پاسداری کرے تو مسئلہ کشمیرحل ہوسکتاہے،اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے اوورسیز کشمیریوں کی سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کی کاوشوں کی تحسین کی اور کہاکہ اس وقت مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پراجاگرکرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،دنیا کو باور کرایا کہ وہ اب بھی وقت ہے وہ آگے آئے اور مسئلہ کشمیرحل کرائے،خود ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیاہواہے کہ وہ کشمیریوں کوحق فراہم کرے گی کہ وہ اپنے مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کریں،ہندوستان نے مقبوٗضہ کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کیاہوا ہے اور اب ایک واقعے کو بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کردیا ہے جو کھلی جارحیت ہے عالمی برادری پاکستان کے ساتھ کے کھڑی ہے اور ساتھ دیناچاہیے کہ تاکہ مسئلہ کشمیرحل ہوا ورجنوبی ایشیا میں امن قائم ہوسکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر